161

غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا پروگرام ختم

اسلام آباد ۔ملک بھر میں قیام پذیر غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا پروگرام اختتام پذیر ہوگیا، پروگرام کے تحت اب تک 7 لاکھ 58 ہزار افراد کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے، وزارت سیفران نے نادرا کے تعاون سے اگست 2017ء میں رجسٹریشن کے پروگرام کا آغاز کیا تھا ۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے پروگرام کے تحت مجموعی طورپر 7لاکھ 58ہزار غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کیا جاچکاہے۔

حکام کے مطابق حیکومت نے ملک بھر میں غیر رجسٹرد افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے فیصلے کے تحت نادرا نے رجسٹریشن کے پروگرام کے لئے گزشتہ سال اگست میں کام شروع کیا تھا۔ اس مقصد کے لئے نادرا نے ملک بھر میں 22مراکز قائم کئے تھے ۔

جن پر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے اپنے آپ کو باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا پروگرام اختتام پذیر ہوگیا ہے۔