140

راؤ انوار گرفتاری ٗ وٹس ایپ ٹریس کرنیکی قابلیت نہیں ٗ اے ڈی خواجہ

سلام آباد ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار وٹس ایپ پر رابطہ کررہا ہے ہم اسکو ٹریس کرنیکی کوشش کررہے ہیں لیکن پولیس کے پاس وٹس ایپ کال ٹریس کرنیکی قابلیت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بدھ کو سپریم کورٹ آئے اور رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ راؤ انوار وٹس ایپ کا استعمال کر رہا۔

وٹس ایپ کال ٹریس کرنے کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ کیا ہے، حساس اداروں سمیت سب سے رابطہ کررہے ہیں ،صحافیوں کے تلخ سوالات پر اے ڈی خواجہ نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسی باتیں نہ کریں جس سے صورتحال خراب ہو، پولیس نے اپنا کام کرلیا ہے راؤ انوار کیخلاف ایف آئی آر درج ہے ،جو قانونی کاروائی تھی وہ کرلی ہے ۔

اس موقع پر صحافیوں نے سوال کیا کہ راؤ انوار ائیرپورٹ سے کیسے نکل گیا تو. اے ڈی خواجہ بولے یہ بات اسلام آباد پولیس سے پوچھیں، اسلام آباد پولیس کے پاس معلومات نہیں تھیں انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ راؤ انوار نے جعلی دستاویزات بنائے ہوں، ہم نے جعلی دستویزات سے متعلق ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے