104

تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ناممکن ہے ‘ وزیراعظم

اسلام آباد ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں‘ وسیلہ تعلیم پروگرام کی 50اضلاع تک توسیع حکومت کے تعلیم کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے‘ نادار اور مستحق طبقے کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے‘ تعلیم کے فروغ کے لئے ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی کردار ادا کرنا چاہئے۔

وہ بدھ کوبی آئی ایس پی کے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کی پچاس اضلاع تک توسیع کی خوشی ہے وسیلہ تعلیم پروگرام کا اجراء حکومت کے تعلیم کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے۔ تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ وسیلہ تعلیم پروگرام بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم دینے کے لئے ہے ہم نہ صرف تمام بچوں کو تعلیم بلکہ معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادار اور مستحق طبقے کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ وسیلہ پروگرام سے گریجویٹ پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے۔ تعلیم کے بغیر ملک میں غربت کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا تعلیم کے فروغ کے لئے ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی کردار ادا کرنا چاہئے بچوں کی تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔