236

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد، لاہور پشاور، ملتان، بھکر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، کمالیہ، سرگودھا، جہلم اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بنوں اور ہنگوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں زلزلے سے بیلہ کے علاقے میں ایک اسکول کی چھت گر گئی جس سے ایک بچی کے جاں بحق اور 9 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں کوٹلی، راولا کوٹ، میرپور خاص، پھلندری اور دیگر مقامات پر بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے لگے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 178 کلو میٹر تھی۔