242

خیبر پختونخوا کے 3اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

پشاور۔ صوبائی دارالحکومت سمیت خیبر پختو نخوا کے 3اضلاع میں آج بدھ کے روز سے 3روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں ان اضلاع کی مقامی آبادی اور یہاں واقع افغان مہاجر ین کے 32کیمپو ں میں 5سال سے کم عمر کے 3لاکھ 24ہزار702بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئیں گے پولیو مہم کیلئے پشاور ٗ کوہاٹ اور ہنگو میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پشاوراور کوہاٹ کے اضلاع میں نالیوں سے لئے گئے ماحولیاتی نمونوں کے لیبا ر ٹری تجزیہ کے دوران ان نمونوں میں پولیو وائر س کی موجودگی سامنے آئی ہے جس کے بعد معمول کی پولیو مہمات کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں پولیو کی خصوصی مہمات کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے یہ خصوصی انسدادپولیو مہم پشاور کی 28یو نین کو نسلوں ٗکوہاٹ کی 11 یو نین کو نسلوں اور ہنگو کی 8یو نین کو نسلوں سمیت افغا ن مہا جرین کے 32کیمپوں میں چلائی جائے گی جس کے لئے تر بیت یا فتہ پولیو ورکزر پر مشتمل 426ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

ان پولیو ٹیموں میں 238موبائل ٹیمیں ، 86فکسڈ ٹیمیں ،54ٹرانزٹ ٹیمیں اور48رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 65ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔