506

فکس تنخواہ پر بھرتی ملازمین کو پنشن ادائیگی کا فیصلہ 

پشاور۔صو بائی حکو مت نے عدالتی احکامات کی روشنی میں فکس تنخواہ پر بھرتی سر کاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے ٗاس سلسلے میں ایک اجلاس محکمہ خزانہ میں منعقد ہوا اجلاس کو بتا یا گیا کہ فکس تنخواہ پر بھرتی ہونے والے سر کاری ملازمین کو اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے پنشن کی ادائیگی سے معذرت کر لی تھی ٗجس پر متاثرہ ملازمین نے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے انہیں پنشن کا حقدار قرار دیا ہے۔

اجلاس میں محکمہ خزانہ نے رائے دی کہ اس معاملے میں اپیل نہیں کی جا سکتی عدالتی احکامات حتمی ہیں تا ہم بعض کیسوں میں اپیل کی جا سکتی ہے ٗاجلاس کو بتا یا گیا کہ عدالت نے امیر زیب بنام صوبائی حکو مت کیس کوبنیاد بنا کر فیصلے کئے ہیں ٗاس لئے اے جی آفس اور اکاؤنٹس دفاتر کو ہدایت کی جائے کہ وہ ایسے ملازمین کے کیسو ں کا جائزہ لیں اور جو کیس امیر زیب کیس کے معیار پر پورا اترتا ہو اس پر کاروائی کی جائے تا کہ عدالتی احکامات پر عملدر آمد کیا جائے سکے ٗتا ہم ایسے کیسز جو محکمہ قانون کی نظر میں ہیں جس پر عدالت میں اپیل کی جا سکتی ہو ان کو سپریم کورٹ کے احکا مات تک ملتوی رکھا جائے۔