329

کمسن بچیوں سے زیادتی ٗ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے میں کمسن بچیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات اور ان کی ہلاکتوں کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے ، تحریک التوا ء پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے آج اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے طول وعرض میں آئے روز بچیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات اور ان کی ہلاکت جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

ان واقعات میں غیرت کے نام پر قتل اور طالبات کی بے دردی سے ہلاکت لمحہ فکریہ ہیں جبکہ تمام واقعات میں قاتلوں کا فرار ہو جانا اور گرفتار نہ ہونا اس سے بھی بڑھ کر افسوسناک ہے ، تحریک میں مزید کہا گیا کہ صوبے میں فرانزک لیبارٹری کا نہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ،سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبے میں ان دردناک اور افسوسناک واقعات کا روزانہ کی بنیاد پر پیش آنا خطرناک صورت اختیار کر گیا ہے جس سے حکومت کی غیر ذمہ داری اور بے حسی عیاں ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پہلے ڈی آئی خان کا واقعہ ، مردان اور نوشہرہ کے واقعات اور اب کوہاٹ میں طالبہ کا بے دردی سے قتل اور قاتل کا فرار کیا پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا عکاس نہیں ہے،