124

ایبٹ آباد میں ڈگری کالج بوئی کا سنگ بنیاد 

پشاور۔خیبر پختو نخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ سڑکو ں اور عما رتیں بنا نے سے تبدیلی نہیںآتی بلکہ تعلیم کی بدو لت تبدیلی آتی ہے گزشتہ33سا لو ں سے سر کل بکو ٹ کو تعلیم جیسی نعمت سے محرو م رکھا گیااب وقت آگیا ہے کہ عوا م برادی ازم ،سرداری اور ملک لو ٹنے وا لو ں ڈا کوؤں چو رو ں سے نجا ت حا صل کر یں جو غریب عوا م کے ٹیکس کا پیسہ لو ٹ کر ملک سے با ہر لے گئے ہیں اور سپریم کو رٹ نے ان کو نکا لا اور اب کہتے ہیں ہمیں کیو ں نکا لاگزشتہ چا ر سا لو ں میں پا کستا ن تحریک انصا ف نے جتنے تر قیا تی کا م کروا ئے اتنے گزشتہ65سا لوں میں نہیں ہو ئے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کے روز 36کروڑ رو پے کی لا گت سے گو ر نمنٹ ڈگر ی کا لج بو ئی ایبٹ آباد کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر صو با ئی وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی ،رکن قو می اسمبلی ڈا کٹر محمد اظہر جدو ن کے علا وہ بلدیا تی نما ئندو ں اور دیگر مقررین نے بھی خطا ب کیاتقریب میں یو نین کو نسل بو ئی ،پٹن ،ککمنگ اور دلو لہ کے عوا م کی کثیر تعداد بھی مو جود تھی ۔

مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ جن لو گو ں نے عوا م کو33سا ل پسما ندہ رکھا اب وقت آگیا ہے کہ عوا م ان سے حسا ب لیں یہا ں کا ایم پی اے گزشتہ33سا لو ں میں یہا ں کے عوا م کے ووٹو ں سے وزیر اعلیٰ ،گو رنر،وفا قی وزیر اور دیگر عہدو ں پر فا ئز رہے مگراپنے لو گو ں کو پسما ندہ رکھا عوا م کو ان سے پو چھنا چا ئیے کہ ان کو گزشتہ 33سا لو ں سے کیو ں پسما ندہ رکھا گیایہا ں سکو ل کا لج ،صحت اور دیگر سہو لیا ت کیو ں نہیں فرا ہم کی گئیں ۔

صو با ئی وزیر نے کہا کہ ہما رے قا ئدو چےئر مین پا کستا ن تحریک انصا ف عمرا ن خا ن کا روز اول سے ہی ویژن تھا کہ کر پشن بردا شت نہیں کی جا ئے گی اور میرٹ کی خلا ف ورزی نہیں ہو گی جس کی بدو لت آج ہما رے صو بے کے تما م ادا رے غیر سیا سی اور کر پشن سے پا ک ہو گئے ہیں اور صو بے میں تما م بھر تیاں میرٹ اور این ٹی ایس کے ذریعے ہو رہی ہیں ہر ایک کو انصا ف مل رہا ہے