105

راؤانوار کی گرفتاری کے لیے پو لیس کا اسلام آباد میں چھاپہ 

اسلام آباد۔اسلام آباد میں پولیس نے معطل ایس ایس پی ملیر را وانوار کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا را اونوار کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں موجود کراچی پولیس کے اہلکاروں نے معطل ایس ایس پی ملیر کو حراست میں لینے کے لیے اسلام آباد کے ایف ٹین علاقے میں ایک گھر پرچھاپہ مارا تاہم اس گھر میں ماسوائے چوکیدار کے کوئی موجود نہیں تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارنے میں کراچی پولیس کی معاونت کی تاہم جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ راوا انوار کی ملکیت نہیں تھا اور نہ ہی اس گھر سے کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ راوانوار کی تلاش کیلئے اس وقت پورے پاکستا ن میں پولیس ٹیمیں مصروف ہیں،اسلام آباد می بھی کراچی پولیس کی ایک ٹیم کافی دنوں سے موجود ہے ،اس گھر پر اشتہار لگادیاگیا جس پر چھاپہ مارا گیا اشتہار میں لکھا ہے کہ راوانور اشتہاری ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

وہاں موجود چوکیدار کو بھی کہہ دیا گیا ہے کہ اگر کوئی پوچھے توکہہ دینا کہ پولیس یہاں راو انوار کی تلاش کیلئے آئی تھی،خیال رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے را وانوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو 3 روز کی ڈیڈ لائن دی تھی جو بدھ کو ختم ہو چکی ہے۔