178

ہر عدالت میں میرے ہی کیخلاف مقدمات چل رہے ہیں‘نواز شریف 

اسلام آباد۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تمام عدالتوں میں نواز شریف کے خلاف ہی مقدمات چل رہے ہیں تمام کیسز میرے ہی کیوں چل رہے ہیں آخر اس کی کوئی وجہ بھی سامنے آنی چاہئے کہ میرا جرم کیا ہے؟ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چاہے ہائی کورٹ ہے یا سپریم کورٹ ہر جگہ نواز شریف کے خلاف ہی کیسز چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج یہ پتہ نہیں چلا کہ میرے خلاف ہی کیسز کیوں چل رہے ہیں اس کی کوئی وجہ ضرور عوام کے سامنے آنی چاہئے تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ پاکستانی سیاست میں کیا ہو رہا ہے ۔ تاہم جو کچھ بھی ہو رہا ہے سب عوام کے سامنے ہیں جبکہ دوسری جانب نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو استحقاق کمیٹی نے دو فروری کو طلب کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا کیونکہ واجد ضیاء نے اپنی رپورٹ میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور رکن پارلیمنٹ کو جھوٹا کہا ہم صرف ایک رکن کی نہیں بلکہ پورے پارلیمنٹ کی توہین ہے انہوں نے آئین نہیں پڑھا اس لئے جذبات میں اتنا کچھ کہہ گئے اب انہیں کمیٹی کے سامنے سب کچھ ثابت کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایک عمران قصور میں پکڑا گیا اور دوسرا عمران پورے ملک میں پکڑا گیا ہے جو جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہا ہے ۔