319

غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن

پشاور۔غیر رجسٹرڈ او رجسٹرڈ 19لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائیگی اور ہنگامی بنیادوں پر افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجوانے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے مراکز بھی آج سے بند ہو جائینگے ان کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ 19لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے ڈیڈ لائن وفاقی حکومت نے 30جنوری تک رکھی ہے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے باعث ان کی جانب سے غیر قانونی طور پرحاصل کئے جانے والے گاڑیوں اور گھروں کو بھی ضبط کرنے کی سفارشات کی ہے ۔

رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ 19لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ ہونے پر افغان مہاجرین میں شدید تشویش کی لہر دوڑی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی موسم سرما کے باعث بند ہے جبکہ رجسٹریشن سے محروم رہنے والے افغان مہاجرین کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔