314

سینٹ انتخابات ٗ سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ شروع

پشاور۔سینٹ انتخابات کے لیے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی سیا سی جماعتوں نے جوڑ توڑ اور خواہشمندوں نے ٹکٹ کے حصول کے لیے رابطوں کاآغاز کردیاہے پی ٹی آئی اس بار بھی سب سے آگے رہنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے ایوان بالا کے گذشتہ انتخابات میں صوبہ کے لیے بارہ نشستوں پر مقابلہ ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی چھ نشستوں کے حصول کے ساتھ پہلے نمبر پررہی تھی جبکہ ن لیگ نے غیر متوقع طورپر دو نشستیں حاصل کی تھیں اے این پی،جماعت اسلامی ،جے یو آئی اور پی پی پی نے ایک ایک نشست حاصل کی تھی اس بار سیاسی حریف و حلیف بدلنے کے امکانات کے تناظر میں نتائج بھی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔

پی ٹی آئی کی طرف سے ایک نشست مولانا سمیع الحق کو دی جاسکتی ہے جبکہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں دونوں مل کرایک جنرل نشست با آسانی جیت سکتی ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بھی ٹف ٹائم دے سکتی ہیں اپوزیشن کی باقی تین جماعتیں اگر مشترکہ امیدوارلانے میں کامیاب ہوتی ہیں تو انہیں بھی دو جنرل نشستیں مل سکتی ہیں۔

جبکہ مخصوص نشستوں میں سے بھی ایک پر ہاتھ صاف کرسکتی ہیں پی ٹی آئی کے ممبران اگر قابومیں رہتے ہیں تو چھ سے سات تک نشستوں کا حصول ممکن بنا یا جاسکتاہے اس سلسلہ میں رواں ہفتہ جوڑ توڑ اور رابطوں کاسلسلہ تیز ہونے والا ہے