119

غیر ملکی فنڈنگ کیس ‘ پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جاری کارروائی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد جمعے کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ روز سوموار کو پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر اپنے وکیل سید احمد حسن کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر انور منصور اور فیصل چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔بیرسٹر انور منصور نے عدالت میں دلائل دئیے کہ بینک اکاونٹس کی تفصیل ہر کسی کو نہیں بتا سکتے اورصرف مجاز ادارے کو بنک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا حق ہے۔

لہذا الیکشن کمیشن ٹیکنیکل طور پر پی ٹی آئی کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے جبکہ وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا اختیار ہے۔ جسٹس محسن اکتر کیانی نے پیتی آئی کی درکواست مسترد کرتے ہوئے مختصر فیسلہ سنا دیا ۔