266

کابل حملے کے بعد خیبر پختونخوا میں سکیورٹی پلان ترتیب 

پشاور۔خیبرپختونخوا پولیس نے کابل میں ایمبولینس گاڑی کے ذریعے خوفناک دھماکہ کے بعد صوبہ بھر کی حساس سرکاری عمارتوں اورمقامات کی سکیورٹی سخت کرنے اور ان مقامات پر آنے والی ایمبولینسز اور سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑیوں کو بغیر تلاشی و چیکنگ کے اندر جانے سے روکنے کیلئے ہدایت کی ہدایت کی ہے ڈی آئی جی پولیس آپریشنز کی جانب سے چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور، صوبہ بھر کے تمام ریجنل آفیسرز اور ایس ایس پی آپریشن پشاور کو جاری کئے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز افغان دارالحکومت کابل میں سرکاری عمارت کے قریب ہولناک دھماکے کی وجہ سے95سے زائد افراد جاں بحق ہوئے دہشت گردوں نے اس دھماکے کیلئے ایک ایمبولینس گاڑی کا استعمال کیا جس کوسرکاری عمارت کی جانب جانے والی دوسری چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا دہشت گردوں کی جانب سے ایمبولینس اور سرکاری گاڑیوں کو دہشت گردی کیلئے استعمال کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر صوبہ بھر میں پولیس دفاتر ، تعلیمی اداورں، ہسپتالوں، عدالتوں، ائیرپورٹ، اسمبلی، گرجاگھروں ، نمایاں مساجد، پارکس ، سنیما گھر، سول سیکرٹریٹ ، ریلوے اسٹیشن، ڈپلومیٹک مشنز، اقوام متحدہ کے دفاتر، چائنیز کی رہائشگاہیں اور فائیو سٹار ہوٹلز کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے جبکہ وہاں تعینات اہلکاروں کو سختی سے یہ ہدایت کی جائے کہ سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑیوں؍ ایمبولینسز کو بغیر تلاشی کے مذکورہ عمارات کے قریب یا اندر جانے نہ دیا جائے ۔