266

سی پیک آمدن کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت تقسیم کرنے کا عندیہ 

پشاور۔پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے ملک کو ہونے والی آمدن کو این ایف سی کے تحت صوبوں میں تقسیم کیے جانے کے فیصلہ کے بعدنئے مالی سال کے بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے ضروری ترامیم لائی جائیں گی ذرائع کے مطابق ترامیم لانے کے بعدصدارتی حکمنامے کے ذریعے موجودہ صدارتی نوٹ میں تبدیلی کر تے ہوئے سی پیک آمدن کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت تقسیم کرانے کی شق شامل کی جائے گی چونکہ اگلے مالی سال کے دوران سی پیک کے متعدد بجلی منصوبے پیداوار شروع کرنے والے ہیں اس لیے ان سے حاصل ہونے والی آمدن موجودہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں اور مرکز میں تقسیم کی جائے گی چنانچہ پنجاب کے حصہ میں 51.74فیصد،سندھ کے حصہ میں 24.55فیصد ،خیبر پختونخواکے حصہ میں 14.62جبکہ بلوچستان کے حصہ میں 09.9فیصد حصہ آئے گا مشترکہ مفادات کونسل کی سطح پر اس امر پر اتفاق ہواہے کہ سی پیک سے ہونے والی آمدن براہ راست فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جائے گی اوروہاں سے چاروں صوبوں کو این ایف سی کے تحت ادائیگی کی جائے گی دوسری طرف چونکہ نئے این ایف سی ایوارڈ کی تیاری ممکن ہی نہیں اس لیے پی پی پی دور کے این ایف سی ایوارڈ پر عملدر آمد جاری رہے گا ۔