114

سازشی عناصرکے منصوبے ناکام اور انتخابات وقت پر ہی ہوں گے ‘مولانا فضل الرحمن 

لاہور /پشاور ۔ جمعیت علما اسلام(ف)کے امیر   نے کہا ہے کہ سازشی او ر دھر نہ عناصرکے منصوبے فلاپ اور انتخابات وقت پر ہی ہوں گے ‘سینٹ انتخابات میں کسی کو ہارس سٹیڈنگ نہیں کر نی چاہیے سب جانتے ہیں کون سی جماعت سینٹ میں کتنی سٹیں لے سکتی ہے ‘پار لیمنٹ پر لعنتیں بھیجنے والے اپنے کر توتوں سے سیاست کے میدان میں مسترد ہوں گے ۔

ہم جمہوریت کے حق میں ہیں ن لیگ سے سیاسی اتحاد ہے انتخابی اتحاد نہیں۔اپنے ایک انٹر ویو اور جے یوآئی (ف) کے مر کزی رکن مولانا امجد خان اور دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے پر اب صرف چند مہینے ہی باقی ہیں اس لیے مجھے حکومت کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے اس لیے میں سمجھتاہوں کہ حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر ملک وقوم سے فراڈ کر نیوالے جمہوریت اور حکومت کے خاتمے کا زور لگا رہے ہیں مگروہ پہلے کی طر ح اب بھی مکمل ناکام ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ایسے پار لیمنٹ پر لعنتیں بھیجنے والے کی سیاست کا صفایا کر دیں گے ۔