252

مشال قتل کیس کی سماعت مکمل ٗفیصلے کی تاریخ کا اعلان

ہری پور۔مشال خان قتل کیس کی سماعت فروری تک ملتوی فیصلہ سنائے جانے کا امکان 36ملزمان کے وکلاء نے دفاع کیا جرح کا سلسلہ جاری فیصلہ جلد متوقع گزشتہ روز سنٹرل جیل ہری پو رمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان خان نے سماعت کی مشال خان قتل کیس میں کل 61ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جبکہ اس کیس میں اب تک 58ملزمان گرفتار ہیں تین تاحال مفرور ہیں پچاس سے زائد گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جاچکے ہیں۔

گزشتہ سماعت ختم ہونے پر سماعت ایبٹ آباد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع کرنے کے احکامات جاری کے گے تھے مگر پھر سے ایک مرتبہ سماعت آج ہفتہ کے دن ہری پور سنٹرل جیل میں کی گی 36ملزمان کے وکلاء نے اپنے ملزمان کے حق میں دفاع کیا اور دلائل پیش کیے اس طرح سماعت کے دوران جرح کا سلسلہ بھی جاری رہا سابق صدر ہائی کورٹ بار ابیٹ آباد فضل الحق عباسی نے ملزمان کے دلائل مکمل کر لیے ہیں پراسیکوشن کی وکلاء سینئر پراسیکوٹر عبد الحمید فضل نورانی عارف بلال شامل ہیں۔

جبکہ مدعی مقدمہ اقبال خان کی جانب سے پشاور کے سینئر وکلاء ایاز خان شہاب خٹک ایڈوکیٹ بیرسٹر عامر مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ دیگر گرفتار ملزمان کے وکلاء فوجداری کے معروف قانون دان جاوید خان تنولی مسعود اظہر ریاض یوسف زئی ایڈوکیٹ ویگر بھی پیش ہو رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ مشال خان قتل کیس آخری مراحل کے اختتام تک پہنچ چکا ہے جلد فیصلہ محفوظ کرلیا جائے گا تاہم حالیہ گرفتار ہونے والے ملزم اظہار خان عرف جونی کا ٹرائل ہونابھی باقی ہے گواہوں میں مردان یونیورسٹی کے ملازمین چوکیدادپروفیسرزطالبعلم ڈاکٹرز تفتیشی افسر فاضل خان سمیت مشال خان کے زخمی دوست بھی شامل ہیں سماعت کے دوران سینٹرل جیل ہری پور میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گے تھے