240

سینٹ الیکشن ٗ ن لیگ اور پی پی نے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے مارچ 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی نے مارچ 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں 27 جنوری سے 3 فروری تک پاکستان مسلم لیگ(ن )کے اسلام آباد سیکریٹریٹ میں وصول کی جائیں گی۔خیال رہے کہ 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

جن میں پنجاب اور سندھ سے 12، 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے شیڈول 2 فروری کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب کستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے بھی سینٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں سے جنرل ٗ ٹیکنو کریٹس ٗ اقلیت اور خواتین نشستوں کیلئے 30جنوری تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 50ہزار روپے بینک ڈرافٹ کے ہمراہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کے نام ان کے اسلام آباد پتہ پر ارسال کریںیاد رہے کہ سینیٹ کے 52اراکین آئندہ ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں ۔