279

مردان میں 200گھروں پر مشتمل گاؤں پی ٹی آئی میں شامل

صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے پہلے عوام سے جو وعدے کئے تھے اپنے منشور کے مطابق ان پر پورا پورا عمل کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس قوم کوایک وژن دیا ایک سوچ دی اور آج عمران خان کی وجہ سے ملک سے کرپٹ اور مورثی سیاست ختم ہو رہی ہے وہ حلقہ پی کے تیس جامرہ جھونگڑہ مردان میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے ٹھیکدار کلے تا جامرہ روڈ کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈسٹڑکٹ اور تحصیل کونسل کے اراکین اور کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھے ۔

اس موقع پر سبز علی خان ،عصمت خان ممبر ،یوسف خان ،ظفر خان اور مہمند برادری سے تعلق رکھنے والے 200گھروں پر مشتمل پورا گاوٗں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گیا محمد عاطف خان نے نئے شامل ہونے والوں اور پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بنیادی وجہ ہمارا اپنے منشور پر قائم رہنا ،عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور عمران خان کی عظیم قیادت ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام نے الیکشن سے پہلے مجھ پر جو اعتماد کیا تھا ان کا مشکور ہوں کہ عوام نے مجھے خدمت کرنے کا موقع دیا جبکہ میں نے بھی آپ لوگوں کی فلاح وبہبود کی عرض سے عملی اقدامات کئے ہیں حالانکہ پرانے وقتوں میں حلقہ پی کے تیس کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بالکل نظر انداز کر دیا گیا تھا۔

جبکہ آج ہمارے دور حکومت میں یہاں 300ٹرانسفر مرز ،3500پولز 115کلو میٹر روڈ کی تعمیر 70سکولوں کی اپگریڈیشن اور تعمیر 3ہسپتال ،گلی کوچوں کی تعمیر ،سپرے مشین اور سلائی مشینوں کی فراہمی اور کالجوں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے تاکہ اس علاقے کی محرومیوں کو دور کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ اگر چہ بہت سے کا م بھی رہتے ہیں وہ بھی کریں گے مگر ہماری ڈائریکشن صحیح ہے ہمارا لیڈر نڈر اور بے باک ہے وہ قوم کی بات کرتا ہے وہ عوام کے بہتر مستقبل کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری تمام سیاسی پارٹیوں کیساتھ نہ تو کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی کبھی انہوں نے اپنے منشور پر عمل کیا ہے نتیجتاً پاکستان بیرونی قرضوں میں جکڑتا گیا جبکہ ہم آنے والا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پرلڑیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں مل کر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

محمد عاطف خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنی کرپشن کی وجہ سے مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور عوام ان کی دور کے لوٹ مار کو ابھی تک نہیں بھولے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں یہ ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا اور پھر باہر کے ممالک سے لوگ یہاں روزگار کے حصول کے لئے آئیں گے ۔