269

سرکاری املاک کو ناموں سے منسوب کرنے کیلئے پالیسی منظور

ٰپشاور۔صو بائی حکو مت نے سر کاری اداروں ٗ منصو بو ں ٗ عمارتو ں ٗ سڑکوں اور محلو ں وغیرہ کے نا م منسوب کر نے کی پالیسی کی منظوری دیدی ہے ٗاس حوالے سے پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمزیونٹ نے مراسلہ جاری کر دیا ہے ٗمراسلے کے مطابق تمام سر کار ی ا ملاک کو کسی خاص نام سے منسو ب کر نے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ کو سمری کی شکل میں ارسال کی جائے گی ٗجبکہ پہلے سے تمام سر کاری املاک کو پہلے سے منسوب ناموں کا از سرنو جائزہ لینے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فہرستیں ارسال کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 15 برسو ں میں مقامی ٗ صو بائی اور وفاقی سر کاری املاک کو مختلف اشخاص کے ناموں سے منسو ب کر نے کا سلسلہ محکمہ مال ٗ الیکشن کمیشن ٗ محکمہ شماریات اور محکمہ ڈاک کے علم میں لائے بغیر جاری رہا ٗصو بائی حکو مت کی نئی پالیسی کے مطابق ضلعی و صو بائی املاک کو دو الگ حصو ں میں تقسیم کر نے کی منظوری دی گئی ہے ٗپالیسی کے مطابق کسی بھی عمارت کو زندہ سر کاری ملازم یا عوامی نمائندے کے نام سے منسوب نہ کیا جائے جبکہ کسی بھی عمارت یا مقام کو بغیر وفاقی حکو مت کی منظوری کے غیر ملکیوں کے نام سے منسو ب نہ کیا جائے ۔

سر کاری املاک کو قائد عوام یا جنہوں نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہو کے ناموں سے منسوب کر نے کی منظوری بھی شامل ہے فوت شدہ قومی و صو بائی شخصیات جو عوامی خدمت میں اچھی شہرت کے حامل ہو اس سے منسوب کر نے کی منظوری دی گئی ہے ٗاسی طرح ملکی دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کر نے والے ہیروز کے نام پالیسی میں شامل کر دےئے گئے ہیں ٗ آرٹ و ثقافتی اداروں ٗ کھیلوں کے میدان ٗ عجائب گھر تعلیمی ادارے ٗ لائبریریاں ٗ سانئنسی و فنی اداروں کو اپنے شعبہ میں قومی و صو بائی سطح پر نام منوانے والی فوت شدہ شخصیات کے ناموں سے منسوب کی جائیں ٗعطیہ کر نے والی شخصیات جنہوں نے خیراتی مقصد کے لئے عمارت یا ادارے کی تعمیر کی ہو ٗدوست ممالک کے زندہ یا فوت شدہ سربراہ مملکت کے نا م بھی پالیسی میں شامل کئے گئے ہیں ۔