180

نئی حلقہ بندیاں ٗ خیبرپختونخوا کیلئے ضلعی کوٹہ طے 

پشاور۔نئی حلقہ بندیوں کے لئے خیبرپختونخوا کے لئے ضلعی کوٹہ طے کرلیا ہے صوبے میں 4نشستوں اضافہ سے ڈسٹرکٹ پشاور ، سوات ، لوئردیر،ٹانک میں ایک ایک نشست کااضافہ ہوگا۔ جبکہ قبائلی علاقہ جات میں نشستوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ جسکاباقاعدہ اعلامیہ آئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گاکہ کس حلقے کو کتنی نشستیں ملے گی 

۔ صوبے میں بنوں ، لکی مروت ، بٹگرام ، ہری پور، کوہستان ، ہنگو ، کرک ،کوہاٹ ، بونیر ،چترال ،شانگلہ ، اپردیر،مالاکنڈ کے لئے ایک ایک نشست برقرا ر رہے گی۔ صوابی ، چارسدہ، نوشہرہ کے اضلاع دودونشستوں پر مشتمل ہو نگے ۔ تاہم پشاورکی نشست پانچ اورلوئردئیر کی دو ہو جائینگے مردان میں تین نشستیں برقرار رہے گی۔ذرائع کے مطابق نئی مردم شماری اور نئی آئینی ترامیم میں اوسطاً فی حلقہ 7لاکھ 80ہزار نفوس پرمشتمل ہو گا ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھرکے تمام نئی حلقہ بندیوں کے لئے ضلع کوٹہ طے کیا ہے ۔