115

حج سکیم کے تحت جانیوالے عازمین کی قسمت کا فیصلہ آج 

اسلام آباد۔ملک بھر سے تیرہ بینکوں کے ذریعے مسلسل نو دن حج درخواستیں وصول کی گئیں ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق کوائف میں غلطی کی صورت میں متعلقہ بینک سے لازمی تصیح کرائیں ۔

غلطی کی صورت میں وزارت ذمہ دار نہیں ہو گی ۔ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی آج (جمعہ )کی شام چار بجے ہو گی۔قرعہ اندازی کے بعد درخواست گزاروں کو کامیابی اور ناکامی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کی جائے گی ۔

وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی نتائج موجود ہوں گے۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور اورپشاور سیدرخواستوں کی تعداد ساٹھ ساٹھ ہزار سے زائد ہے ۔ملتان کے ذریعے حج درخواستوں کی تعداد اٹھائیس ہزار، کوئٹہ سولہ ہزار، فیصل آباد پندرہ ہزار اور سیالکوٹ سے گیارہ ہزار سے زائد درخواستیں وصول کی گئیں ۔