290

چینی سفیر کا عمران خان سے سی پیک پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک چین تعلقات،پاکستان چین اقتصادی راہ داری منصوبہ (سی پیک) اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چینی سفیر کو سی پیک کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہسی پیک ایک قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس پر مکمل اعتماد ہے،پاکستان اور چین کی دوستی سیاست سے بالا تر ہے، پاک چین دوستی کی جڑیں ان کے عوام میں ہیں۔

تحریک انصاف افغانستان میں امنکیلئے چین کی کوششوں کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے۔ بدھ کو چینی سفیر یاؤ جنگ نے بنی گالا میں پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ، علیم خان، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فواد چوہدری، شاہ فرمان، عامر کیانی اور اسحق خاکوانی بھی موجود تھے۔ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہپاک چین دوستی کی تمام جہتیں عوامی بنیادوں پر ہیں،سی پیک ایک قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس پر مکمل اعتماد ہے،تحریک انصاف سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے،افغانستان کا امن پاکستان کے امن میں پنہاں ہے،تحریک انصاف افغانستان میں امن کے لیئے چین کی کوششوں کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے،تحریک انصاف مارچ کے اواخر یا اپریل کے اوائل میں چین کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ عمران خان ایک قومی رہنما ہیں ، ان سے ملاقات پر بہت مسرت ہوئی،تحریک انصاف پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں۔