340

پشاور میں ہنگامی بنیادوں پر اساتذہ بھرتی کے احکامات

پشاور۔سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور نے پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پورا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پی ٹی سی فنڈز سے اساتذہ بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں تفصیلات کے مطابق یہ احکامات ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب ناظم سید قاسم علی شاہ‘ ای ڈی او میل ‘ ای ڈی او فیمیل ‘ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق‘ مختلف یونین کونسلز کے ڈ سٹرکٹ ممبران آصف خان‘ لیاقت خان ‘ جہانگیر خان اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر پوری کرنے کیلئے پی ٹی سی فنڈز سے ہنگامی بنیادوں پر اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سکولوں کی ضروریات جس میں سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ ‘سی سی ٹی وی کیمرے ‘ میٹل ڈیڈیکٹراور سم فائبر وائرلگانے کیلئے پی ٹی سی فنڈز علاقہ ڈسٹرکٹ ممبر کی زیر نگرانی لگائے جائینگے ‘ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈسٹرکٹ ممبران کو ہدایات جار ی کیں کہ وہ وقتا فوقتا اپنے علاقوں کے سکولوں کے دورے کریں اور طلبہ اور سکول انتظامیہ کے ساتھ ر ابطے میں رہ کرانکے مسائل اور ضروریات معلوم کرکے انکے حل کیلئے براہ راست ضلع ناظم سے رابطہ کریں۔