272

راولپنڈی کوہاٹ ریلوے کار کا افتتاح

پشاور ۔وفاقی وزیربرائے ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ سیاست میں اختلاف رائے ہوسکتی ہے مگردشمنی نہیں،سیاست میں جودشمنی پالتاہے وہ جاہل توہوسکتاہے مگرسیاستدان نہیں،میں کسی کولعنتی نہیں سمجھتا،گالی کاجواب دلیل سے دیتے ہیں،70سال گزرنے کے باوجودہم اپنے ملک میں بنیادی مسائل حل نہ کرسکے،ضمیرفروشوں کی باربارمداخلت کرتوتوں نے ملک کوآگے جانے نہیں دیا،ہمیں اپنی تقدیرکوبدلناہوگاکیوں کہ بچوں کوایک چمکتا دھمکتاپاکستان دیناہے۔انہوں نے کہاکہ دشنام طرازاورالزام تراشی تحریک انصاف کی منشورکاحصہ بن گئی ہے مگراس میں عمران خان کاقصورنہیں ہے کیونکہ وہ سیاست کے اخلاقیات سے لاعلم ہے،رکاؤٹوں کے باوجود 2013میں قوم سے کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنادیاہے، بلوچستان اورکراچی میں امن کی فصل لہلہانے لگی ہے،اقتصادی راہداری پرکام برق رفتاری سے جاری ہے۔

شاہراہیں بن رہی ،جوانوں کو رو زگارکے وافرمواقع مل رہے ہیں اور توانائی بحران پرقابو پالیا گیا ہے جومحمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت اورمسلم لیگ(ن)کی بہترین پالیسیوں کامظہرہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوہاٹ میں راوالپنڈی کوہاٹ ریلوے کارکے افتتاح کے موقع پرایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام اورسابق سینیٹرعباس آفریدی بھی موجودتھے۔وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نے کوہاٹ،ہنگواورکرکے کے عوام کوریلوے کارکے افتتاح پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ دوبارہ اقتدارملنے کے بعداس ریلوے ٹریک کوانشاء اللہ پاڑہ چنارتک توسیع دیں گے۔انہوں نے کہاکہ 2013میں جب اقتدارکی باگ ڈورسنبھالی توسمجھ نہیںآرہی تھی کہ وراثت میں ملنے والی خستہ حال ریلوے کی بحالی اوراستحکام کاآغازکہاں سے کرے مگرمحمدنوازشریف کے وژن اورریلوے کے ایمانداراوربااہمیت افسران نے ادارے کواپنے پاؤں پرکھڑاکردیا۔

انہوں نے کہاکہ پشاورمیں اگرڈینگی حملہ آور ہوجائے توعمران خان پہاڑوں کارخ کرلیتے ہیں،ڈی آئی خان میں جیل ٹوٹے، صوبے میں احتساب کمیشن مقفل ہوجائے،خیبربینک جیسے سکنڈل منظرعام پرآئے عمران خان کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں عمران خان کے اگائے گئے درختوں نے سلمانی ٹوپی پہنی ہے اسلئے کسی کوایک ارب درخت نظرنہیںآرہے،میٹروبس کوجنگلابس کہنے والے آج لاہوراورراولپنڈی سے دگنی قیمت پربس ٹرانزشروع کررہے ہیں،تحریک انصاف کی تبدیلی جگہ جگہ بکھری نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے توانائی کے بحران کوختم کردیا،تھوڑی تھوڑی CNGکیلئے اب قطاریں نہیں لگتی،16گھنٹے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیااوراگرعمران خان ڈرٹی پالیٹکس نہ کھیلتے تواس سے بھی آگے جاتے۔انہوں نے کہاکہ جھالت کی بنیادپرعمران خان اورشیخ رشیدجوکرتے اورکہتے ہیں وہ ہم نہیں کرناچاہتے،ہم ملک کوایشیاء ٹائیگربناناچاہتے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام نے اگرحکومت کرنے کاموقع دیاتوخیبرپختونخواکی سڑکیں،انفراسٹرکچر،صحت وتعلیمی ادارے پنجاب کی ہمہ پلہ لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں جواختیارات شہبازشریف کیساتھ ہیں وہ اختیارات خیبرپختونخوامیں پرویزخٹک جبکہ سندھ میں مرادعلی شاہ کے پاس ہیں مگرفرق کام ہے،شہبازشریف کی کارکردگی کوچائناکی حکومت بھی سراہ رہی ہے۔