270

19لاکھ افغان مہاجرین کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

پشاور۔19لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں اہم ترین اجلاس آج ہو رہاہے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر سیفران کرینگے اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں ، وزارت خارجہ ، داخلہ اوردفاع کے حکام شرکت کرینگے۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس سے قبل حکومت نے افغا ن مہاجرین کو 8مرتبہ توسیع دی تھی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے ڈیڈ لائن میں 7دن رہ گئے ہیں غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن میں بھی 7دن رہ گئے ہیں۔جبکہ رضا کارانہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی بند ہیں ۔19لاکھ سے زائد افغان مہاجرین نے وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ وفاقی حکومت سے کیاتھا تاہم سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ان کی مدت میں ایک مہینے سے چھ مہینے کے درمیان تک توسیع تک امکانات ہیں ۔