258

حکومت اور نمکمنڈی تاجروں کے مابین کامیاب مذاکرات

پشاور۔ضلعی حکومت اور نمک منڈی تاجروں کے مابین مذاکرات کامیابی ہوگئے جس کے بعد تاجروں نے 6 فروری تک دکانیں از خود خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کردی گزشتہ روز ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کامران خان‘ ڈسٹرکٹ ممبران تقدیر علی ‘ مبشر منظور ‘سعید الرحمان صافی جبکہ تاجروں کے 15 رکنی وفد نے تاجر رہنماؤں شوکت علی اور حاجی جہانگیر کی قیادت میں شرکت کی اس موقع پر تاجروں نے پارکنگ پلازہ کے تعمیر کے حوالے سے ضلع ناظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ضلع ناظم محمدعاصم خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ نمکمنڈی پارکنگ پلازہ جو کہ نمک منڈی اور ملحقہ علاقو ں میں ٹریفک کی روانی برقرا ر رکھنے اور ضلعی حکومت کی آمدن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم ہے اس موقع پر ضلع ناظم نے تاجروں کو یقین دلایا کہ نمکمنڈی پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے کسی کو بے روزگار نہیں کیاجائیگا ‘ضلعی حکومت اور تاجروں کے مابین مذاکرات ہوئے جس کے بعد طے پایاکہ تاجر15 دنوں کے اندر6 فروری تک اپنی دکانیں خالی کریں گے جبکہ ضلعی حکومت 6 ماہ کے اندر پلازہ تعمیر کرکے پرانے کرائے داروں کو دکانیں الاٹ کرے گی جبکہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ٹرانسفر کا مسئلہ بھی حل کردیا جائیگا ۔