217

ریسکیو 1122کی گاڑیاں مختلف روٹس پر کھڑی کرنیکافیصلہ

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور بی آر ٹی منصوبے کے باعث ریسکیو 1122کی جانب منصو بے کے روٹ پر 5مختلف مقامات پرایمبولینس گاڑیا ں کھڑی کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ترجمان ریسکیو بلال احمد فیضی کے مطابق اس ضمن میں گزشتہ روز ڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹر اسد علی خان کی زیر صدارت اجلا س منعقد ہوا جس میں شہر میں بے ہنگم ٹریفک میں عوام کو بروقت اور بہترین سہولیا ت فراہم کر نے کیلئے بی آ ر ٹی روٹ کے قریب شہر میں پو ائنٹس قائم کر نے کے احکا مات جا ری کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی روٹ پر ٹریفک کی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے اور عوام کو فوری طور ریسکیو 1122کی خدمات بر وقت پہنچا نے کیلئے مختلف اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں پشاور میں ریسکیو 1122 کے 12سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ بی آر ٹی روٹ کے قریب ایمبولینس گاڑیاں گورا قبرستا ن، سوری پل، حا جی کیمپ ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اورنا صر با غ روڈ پرالرٹ کھڑی رہیں گی ۔