343

غیر رجسٹرڈ افغان مہا جرین کیخلاف آپریشن کی تیاریاں

پشاور۔غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف یکم فروری سے خیبرپختونخوا ، فاٹا سمیت ملک بھر میں گرینڈ آپریشن کرنے اور ان کے اثاثے ضبط کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنا شروع کردیاہے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں 6دن رہ گئے ہیں ٗ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہنگامی بنیادوں پر وطن واپس بھیجوانے کے لئے لائحہ عمل طے کرنا شروع کردیاہے ذرائع کے مطابق اب تک خیبرپختونخوا اورفاٹا سمیت ملک بھر میں 7 لاکھ سے زائد غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن جاری ہے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30جنوری کومکمل ہو رہی ہے رجسٹریشن کے لئے وفاقی حکومت نے پشاور سمیت ملک بھر میں 21مراکز قائم کئے تھے ۔سب سے زیادہ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن خیبرپختونخوا اورفاٹا میں ہو ئی ہے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن گزشتہ سال کی 30دسمبرکوختم ہو ئی جس میں ایک مہینے کی توسیع کردی گئی تھی اور اب ڈیڈ لائن تیس جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔