233

فاٹا ترمیمی بل ایوان بالا میں پیش 

پشاور۔قومی اسمبلی سے منظور ی کے بعدفاٹا ترمیمی بل ایوان بالامیں پیش کردیاگیاہے بل کی جلد منظور ی کے فاٹا کے اراکین نے رابطے مکمل کرلیے ہیں گذشتہ روز سینٹ میں پیش کیاجانے والا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے بجائے فاٹاکے معاملہ پر قائم خصوصی کمیٹی بھجوادیاگیا جہاں جمعہ تک بل کی منظوری کاامکان ہے بل پیش ہونے کے بعد فاٹاانضمام تحریک کے سربراہ شاہ جی گل آفریدی نے حکومتی اورتمام اپوزیشن قائدین کے ساتھ رابطے کرکے ان سے درخواست کی کہ بل کی فوری منظور ی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس سلسلہ میں انہوں نے واضح کیاہے کہ سینٹ میں اس بل مخالفت کرنے والے تمام قبائلی عوام کے مجرم ہونگے اور ان کے خلاف پورے فاٹا میں مہم چلائی جائے گی روزنامہ آج کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹا انضمام کی شکل میں تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ہم فاٹا کے شہریوں کے لیے پورے ملک کے برابرحقوق لے کررہیں گے ان کاکہناتھاکہ ان کے سینے میں کئی راز دفن ہیں جو انتخابی مہم کے دوران فاٹا کے عوام کے سامنے رکھیں گے