123

سرکاری حج سکیم‘ درخواست وصولی کا آج آخری دن 

اسلام آباد۔ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج آج (بدھ )تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعہ کو ہوگی۔ سرکاری حج اسکیم 2018 میں درخواست جمع کروانے کاآج (بدھ )تک ایک دن رہ گیا ۔

ترجمان مذہبی امور نے بتایاہے کہ اب تک سرکاری حج اسکیم میں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔وزارت مذہبی امور نے بتایاہے کہ اس سال بزرگ عازمین حج کیلئے 10 ہزار کا کوٹہ مخصوص ہے، ملک بھر سے 13 نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستیں جمع ہو رہی ہیں۔کامیاب عازمینِ حج کی رقوم نامزد بینکوں کے سود سے پاک شریعہ اکاونٹس میں رکھی جائیں گی۔اس سال عازمین حج اور معاونین حج کی موثر تربیت کیلئے متعدد تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔