390

خیبر پختونخوا میں گھوسٹ پنشنرز کا انکشاف‘تلاش جاری 

پشاور ۔ خیبر پختونخوا میں 30ہزار گھوسٹ پنشنرز کا انکشاف ہوا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق 30ہزار میں سے 13ہزار گھوسٹ پنشنرز کی تلاش جاری ہے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سفیر احمد کے مطابق 17ہزار گھوسٹ پنشنرز کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رواں مالی سال بجٹ میں ایک لاکھ 70ہزار پنشنرز کے لیے 53ارب روپے رکھے گئے ہیں پنشن کی مد میں کرپشن کرنیو الے مینول طریقہ کار سے فائدہ اٹھاتے ہیں کے پی کے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کے مطابق اگلے مہینے کمپیوٹرائزڈ طریقے سے پنشنرز کو رقوم کی ادائیگی ہو گی اگلے ماہ سے بینکوں کو مینول طریقے سے پنشن نہ دینے کی سفارش کر دی گئی ہے۔