224

شہباز شریف کی آج نیب کے سامنے پیشی

اسلام آباد۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں آج(پیر کو ) نیب کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اس سکینڈل میں مبینہ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن پر طلب کر رکھا ہے۔نیب کی یم نے اس حوالے سے 24 سوالات کا ایک سوالنامہ تیار کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ کو24سوالوں کے جوابات دینا ہوں گے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب کے تحقیقاتی افسران نے اس سکینڈل بارے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور سکینڈل کے تمام پہلوؤں پر ابتدائی تحقیقات بھی مکمل کرلی گئی ہیں اور ابتدائی تحقیقات میں آشیانہ ہاؤسنگ منصوبہ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اس سکینڈل میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے سربراہ کا کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملک کے بڑے ہاؤسنگ پروجیکٹ مکمل کرنے والے ٹائیکون کا کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

آشیانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ پنجاب کے بڑے بڑے شہروں میں شروع کیا گیا تھا جس میں غریبوں کو سستے پلاٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا لیکن آخر میں یہ سکیم بھی کرپشن کی نذر ہوچکی ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کے دیگر حواری اس منصوبہ سے غریبوں کی کمائی ہضم کرگئے ہیں جس کا جواب آج وہ نیب کے سامنے ریکارڈ کرائیں گے،شہبازشریف نیب کی طلبی پر خاموش ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک ڈھیلا کی بھی کرپشن نہیں کی لیکن ملک کا بڑا ادارہ نیب اور بیرونی ممالک کے ادارے بھی شہبازشریف کی کرپشن کی تحقیقات کر رہے ہیں۔