307

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ جاری ٗخاتون سمیت 2افراد شہید 

اسلام آباد۔ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ بددستور جا ری جس کی نتیجے میں مقامی خاتون سمیت 2افراد شہید اور 3زخمی ہوگئے جس کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو پانچویں بار طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ۔

اتوار کے روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل اور سی اور ورکنگ باؤنڈری پر 20اور21 جنوری کو بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی نتیجے میں مقامی خاتون سمیت 1شخص شہید ہوگیا جبکہ 3افراد زخمی ہوئے جس کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو فوری طور پر دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اسے آگاہ کیا گیا کہ بھارتی فورسز جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہیں انہیں لگام دی جائے اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ حوالے کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔