235

ٹوبیکو بورڈ پشاور میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل

پشاور۔قومی احتساب بیورو خیبر پختونخواہ نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں سابقہ چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ ر صاحبزادہ محمد خالد سمیت بورڈ کے دیگر چھ اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف اختیار ات کے ناجائز استعمال کی ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کردیا ہے۔

نیب کے مطابق ملزمان بورڈ کے عہدیدار نعمان بشیر سابقہ قائم مقام چیئر مین اور سیکرٹر ی ، ، محمد کمال سابقہ ڈپٹی سیکرٹری ، ، فخر الدین سابقہ انتظامی افسر ، عبد الحمید سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اور موجودہ انتظامی افسر بخت جمال پر الزام ہے کہ انہوں نے سابقہ چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ساتھ مل کر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بورڈ میں سکیل 2 ، 16اور 18کے 36ملازمین بھرتی کئے یہ بھرتی 2010 سے2012کی درمیانی مدت کے دوران کی گئی۔

جس میں بھرتی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی اور وزارت صنعت پاکستان کی بورڈ میں بھرتیوں پر پابندی کے باوجود مذکورہ ملازمین کو بھرتی کیا گیا جس کی نیب نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کردیا ہے ۔