246

مہاجرین کے پاکستان مخالف نصاب پر نظرثانی کا فیصلہ

پشاور۔افغان مہاجرین سکولوں میں پاکستان مخالف پڑھائے جانے والے تعلیمی نصاب پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ صوبے بھر سے پاکستان مخالف پڑھنے والی کتابوں کی خرید و فروخت پرپابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اعلامیہ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور افغان کمشنریٹ کی جانب سے جاری کردیا جائے گا کیمونٹی سکولوں کی کتابوں میں گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے اور ہر کتاب پر افغانستان کا ایجنڈا ہونے پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے تحفظات کاا ظہار کیاتھا ۔
 
ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں حکومتی اداروں نے اس پر شدید تحفظات کااظہارکیا ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان کمیونٹی سکولوں کی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہے اور یہ افغانستان سے آتی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ یو این ایچ سی آر کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
 
اجلاس میں تعلیمی نصاب پر نظرثانی پررضا مندی ظاہر کی گئی اورپاکستان مخالف تمام موادکو نصاب سے ہٹایا جائے گا۔پیر کے روزسے ممکنہ طور پر ا ن سکولوں سے اس نصاب کو ہٹا دیا جائے گا۔