286

پاکستان نے دوستی اور ہمسائیگی کا حق ادا کر دیا

اسلام آباد ۔ پاکستان نے دوستی اور ہمسائیگی کا حق ادا کر دیا، دو سال بعد گم شدہ بیٹا خاندان کو ملا دیا۔ بچے کو افغان سفارت خانے کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور خوشحالی چاہتا ہے۔ دفتر خارجہ میں افغان بچے عبیداللہ کو افغان سفارتخانے کے حکام کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ جس انداز سے عبید اللہ کی حفا ظت کی گئی یہ دونوں ممالک کے لوگوں کا ایک دوسرے کے لئے پیار کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان کا مقصد پر امن افغانستان ہے۔ پاکستان کے لئے افغانستان کا ہر بچہ عبید اللہ ہے اور ہم انکا اسی طرح خیال رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم اس مشترکہ مقصد کے لئے افغانستان کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

افغان نائب سفیر زردشت شمس کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت اور عبید اللہ کے خاندان کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عبیداللہ کی حوالگی پر خوش ہیں ،عبدیاللہ 2015ء میں اسلام آباد میں گم ہو گیا تھا،جب وہ اپنے باپ کے علاج کیلئے آیا تھا ، اسلام آباد پولیس نے بچے کو تکاش کرکے چائلڈ پروٹییشن بیورو کے حوالے کیا ، جس کے بعد 2 سالوں کی طویل کوشش کے بعد اس کے خاندان والوں کو ڈھونڈا گیا ۔