383

پیرامیڈیکس کو نجی پریکٹس کی اجازت مل گئی

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے پیرامیڈیکس کو نجی پریکٹس کی اجازت دیدی اس حوالے سے گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں پیرامیڈیکل سٹاف کے محدود پریکٹس(فسٹ ایڈ سنٹرز) کی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کر نے کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ کیئر کمیشن اظہر سردار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عبدالناصر ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن ہیلتھ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر جاوید، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پیرامیڈیکس شیر از خان،اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سیدروئیدار شاہ ، نائب صدر انور خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شمس التاج نے شرکت کی۔

صدر سید روئیدارشاہ نے سیکرٹری ہیلتھ کو بریفنگ دی جس کے بعد سیکرٹری ہیلتھ نے پیرامیڈیکل سٹاف کومحدود پریکٹس (فسٹ ایڈ سنٹرز ) اور کلینکس کی ابتدائی طور پر اجازت دیدی اور رجسٹریشن شروع کرانے کیساتھ ساتھ سکوپ آف ورک کی تیاری کیلئے 90دن کا وقت دیا گیا، جس میں ایچ سی سی کے ذمہ داران، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میڈیکل فیکلٹی اور صوبائی صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سیدروئیدار شاہ بھی مشاورت میں شا مل ہو نگے۔

پیرامیڈیکل سٹاف کے محدود پریکٹس کیلئے انکی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر حدود و قیو د متعین کئے جائینگے۔نیز سیکرٹیری ہیلتھ نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ پیرامیڈیکل سٹاف کو اپنے فسٹ ایڈ سنٹرز اور کلینکس میں صفائی ،اور سٹیریلائزیشن کا خاص اہتمام کر نے کی ہدایت دے ،اگر اسکے باوجود کسی نے اپنے حدود سے تجاوز کیا ،یا صفائی اور سٹرلائزیشن کا خیال نہ رکھا تو اتھارٹی کو انکے خلاف کاروئی کا حق ہو گا۔