132

صوابی میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح

پشاور۔ سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصر نے آج یونین کونسل انبار ضلع صوابی میں ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے حجرہ تا جو خیل انبار میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی سہولت بہت پہلے یہاں کے لوگوں کو حاصل ہو چکی ہو تی مگر افسوس کہ مسلم لیگ کے صوابی کے راہنماؤں نے امیر مقام کی مدد سے اس کی راہ میں رکاؤٹیں ڈالی اور ہم نے پھر مجبوراًعدالت کا دروازہ کھٹکٹا یا اور پھر کہیں جاکہ ہمیں اجازت ملی کہ NA-13کے عوام کو گیس کی سہولت مہیا کر سکیں ۔سپیکر نے کہا کہ اے این پی کی حکومت نے 2012میں انبار میں کیمپس بنایا مگر فنڈکوئی نہیں دیئے ،ہم نے حکومت میں آتے ساتھ ہی اس یونیورسٹی کو 80کروڑ روپے جاری کئے اور آج یونیورسٹی کیمپس کو بین الاقوامی طرز پر بنا کردکھایا اور جلد ہی اس یونیورسٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر یں گے ۔

جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنی تو ہم نے بجائے نالوں اور سڑکوں کی سیاست کرنے کی بڑے بڑے منصوبوں اور سٹم کو بدلنے کا بیڑا اٹھایا اور آج گجو خان میڈیکل کالج ،وومن یونیورسٹی ،ایجوکیشن سٹی اور دیگر بڑے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا۔باچا خان میڈیکل ہسپتال شاہ منصور کو کروڑوں روپوں کی گرانٹ سے جدید آلات فراہم کئے۔اس کی عمارت کو وسعت دی اور آج وہاں پہلی بار ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی پوری لگن اور ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں۔