115

افغان مہاجرین کو وطن واپسی کیلئے آخری ڈیڈ لائن

پشاور ۔19لاکھ سے زائد رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو آخری ڈیڈ لائن دینے کے لئے وزارت سیفران نے اعلیٰ سطحی اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیاہے اجلاس کے بارے میں صوبائی حکومت کوآگاہ کردیا ہے اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ، سیکرٹریزداخلہ سمیت اعلیٰ حکام شرکت کرینگے ۔

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن گزشتہ سال کی 31دسمبر کومکمل ہو چکی ہے اوراس دفعہ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کے بارے میں آخری بار توسیع دی جا رہی ہے جبکہ اب تک کی توسیع رواں ماہ کے 31تاریخ تک جس کے خاتمے میں12دن رہ گئے ہیں اب تک 8بار افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں توسیع کی جا چکی ہے۔

غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری ہیں جبکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی رضا کارانہ واپسی بند ہیں۔ غیر رجسٹرڈ افغان
مہاجرین کی واپسی کے لئے اقدامات بھی شروع کردیئے ہیں اور 30جنوری کے بعد رجسٹریشن سے محروم رہنے والے افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کردیا جائیگا ۔