361

عوام کی سہولت کیلئے آن لائن ’ای فرد‘ کا آغاز

پشاور ۔ضلعی انتظامیہ پشاور نے عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے آن لائن ای فرد کا آغاز کر دیا ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی نے آن لائن ای فرد سروس کا افتتاح کیا۔ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ ڈیٹابیس منیجرشہاب جان، اسسٹنٹ پروگرامر آصف وہاب، نائب تحصیلدار عادل وسیم ،ڈسٹرکٹ قانون گوداؤد خان اور ڈی سی رضا کار فورس کے ممبران عامر نواب اور افتخار ملک بھی موجود تھے۔ 

آن لائن ای فرو ضلعی انتظامیہ کی ویب سائیٹ www.dcpeshawar.gkp.pk/efard سے پانچ دنوں کے اندر دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھجوا دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق آن لائن فرد سروس کے آغاز سے عوام کو سہولت اور آسانی میسر ہو سکے گی اور عوام کی اپنے ریکارڈ تک رسائی آسان ہو جائے گی اور ضلعی انتظامیہ مستقبل قریب میں ریونیو سمیت دیگر ریکارڈ کو بھی عوام کی سہولت کے لیے آن لائن کرے گی اور اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔