269

اے این پی کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف میدان میں نکلنے کا فیصلہ

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی نے شہر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف میدان میں نکلنے کا فیصلہ کرلیاہے اس سلسلہ میں 19جنوری کو بروز جمعہ بژا احتجاجی مظاہر ہ کیاجائے گااس وقت گیس کی نارروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پشاور شہر کے اندرونی علاقوں کے باسیوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے‘ بچوں کو بروقت ناشتہ نہیں مل رہا جبکہ گھریلو خواتین کو کھانے پکانے کی بہت زیادہ مشکلات درپیش ہو رہی ہے۔

مرکزی و صوبائی حکمران اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی الحاج غلام احمد بلور کی زیر نگرانی اور سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام 19 جنوری 2018ء کو 02:00 بجے بعد از نماز جمعتہ المبارک پشاور شہر میں سوئی گیس کی نارروا لوڈشیڈنگ کیخلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جو نمک منڈی چوک سے شروع ہو کر چوک یادر گار پر اختتام پذیر ہو گا۔

اس احتجاجی مظاہرے سے الحاج غلام احمد بلور‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہارون احمد بلور‘ ضلعی صدر ملک غلام مصطفی اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کرینگے اور مرکزی و صوبائی حکومت کیخلاف گیس لوڈشیڈنگ کے متعلق آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔