119

برٹش ڈائریکٹر کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کے معترف

پشاور۔سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصر اور ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمزتھامسن نے مشترکہ طور پر صوبائی اسمبلی کے ممبران اور اسٹاف کیلئے شروع کردہ کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کو سراہا اور مستقبل میں مذکورہ پر وگرام کو مزید جامعہ بنانے پر اتفاق کیا ۔ ان خیالات کا اظہار برٹش کونسل کے ڈائریکٹر جیمز تھامسن سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات کے دوران کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کی چیئر پر سن انیسہ زیب طاہر خیلی اور صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید بھی موجودتھے ۔

ملاقات کے دوران تمام فریقین نے مذکورہ بالا پروگرام کو زبردست الفاظ میں سراہا اور اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ مذکورہ پروگرام کوئی تفریحی پروگرام نہیں ہے بلکہ تمام ممبران اسمبلی بشمول اپوزیشن لیڈر کی مرضی سے باقاعدہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔علاوہ ازیں بیرون ممالک دوروں سے متعلق شائع شدہ خبر کی تردید کرتے ہوئے تبصرہ کیا گیا کہ مذکورہ خبرمیں پروگرام ہذا کی افادیت کو اجاگر کرنے کی بجائے حقائق کے برعکس لفاظی کی گئی ہے۔

تمام ممبران نے اس امر سے اتفاق کیا کہ حقیقتاًیہ ایک منظور شدہ پروگرام تھا جس کے تحت خیبر پختونخوااسمبلی کے ممبران اسمبلی اور اسٹاف کو ٹریننگ دلوائی گئی جوکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہوئی ۔اس پروگرام کے مثبت نتائج کا اندازہ اس امر سے لگا یا جا سکتاہے کہ دیگر اسمبلیاں بھی اس کی تقلید کرنے کیلئے نہ صرف ہم سے بلکہ برٹش کونسل کے حکام کے ساتھ بھی رابطہ کررہی ہیں۔