190

دینی مدارس کی رجسٹریشن کیلئے مذاکرات کا تیسرا دور

پشاور۔ صوبے بھر میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لئے مذاکرات کا تیسرا دورکل سے شروع ہوگا اب تک ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر متعلقہ حکام اور مدارس کی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ 

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی محکمہ تعلیم ، وفاق المدارس کے حکام کے درمیان مذاکرات ہو نگے خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے دینی مدارس کو صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے کی ہدایات کی تھی۔ جس پر دینی مدارس کے منتظمین نے فنی بنیادوں پرا س فیصلے کو مستردکیاتھا خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں مساجد کے علماء کے لئے دس ہزارروپے تک تنخواہ بھی مقرر کرنے کی منظوری دی چکی ہے ۔

دینی مدارس کی رجسٹریشن کے ضمن میں مدارس کو فارم بھی ارسال کئے ہیں۔ جس میں تدریسی عملے ، طلبا ء و طالبات کے ذاتی تعلیمی اوررہائشی کوائف کے تفصیلی ادارے کے حسابات ، نصاب ، مسلکی وابستگی کی تفصیلات بھی طلب کی ہے ۔ اس سے قبل صوبے بھر میں تمام مسالک کے مدارس کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جا چکی ہے ۔