115

مخالفین کی تحریکوں کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے ٗ نواز شریف

اسلام آباد۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ سنجیدہ ہے‘ قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے‘ حکومت کی مدت پوری ہونے میں اب چار سے پانچ ماہ رہ گئے ہیں اس وقت مخالفین کی تحریکوں کا مقصد سمجھ نہیں آتا‘ میرے خلاف کیس کی نوعیت کیا ہے آپ لوگ سب سے بہتر جانتے ہیں‘ جس شخص کی ضمانت ضبط ہونے والی تھی اس کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے معاملے پر اہم اجلاس ب لا رہے ہیں جس میں بلوچ لیڈر شامل ہونگے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ سمجھ نہیں آریا کہ یہ کیس ہے کیا اور اس میں کیا ہے 1970 میں لوگوں کو فلم دیکھنے کا شوق ہوتا تھا۔ ایک فلم تھی جس پر بڑا پیسہ خرچ ہوا لیکن فلم صرف ایک ہفتہ ہی چلی آپ روز دیکھتے ہیں اور عدالت میں ہوتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کیس میں کتنی جان ہے۔

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ چار سے پانچ مہینے رہ گئے ہیں حکومت پوری ہونے میں تو اس وقت تحریکوں کا کیا مقصد ہے۔ کنٹینر والے مولانا انتظار کرلیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔ جب آپ تحریک کے مقصد کی طرف نظردوڑائیں گے تو بہت سے سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔ بلوچستان کا ایک سیریس معاملہ ہے یہ ایک گھناؤنا مذاق ہے عوام کے ساتھ۔ ہم اس مسئلے اور اسباب کے سارے پہلوؤں پر غور کریں گے۔ صرف پانچ سو ووٹ لینے والے کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے جس کی ضمانت ضبط ہونے جارہی تھی اس کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے یہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ زیادتی ہے۔