242

8بڑے ہسپتالوں کے آڈٹ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی

پشاور۔صوبے کے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت صوبے کے 8ہسپتالوں کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے جس میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ٗ آڈٹ رپورٹ کو تجاویز کے ساتھ محکمہ صحت کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آڈٹ صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے تعاون سے کیاگیا ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ایم ٹی آئی ایبٹ آباد ‘ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ‘ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور‘ خلیفہ گل نواز میڈیکل کمپلیکس بنوں ‘ مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان‘ مردان میڈیکل کمپلیکس ‘ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور‘ سیدو گروپ آف ہسپتال سوات کی کارکردگی سے متعلق آڈٹ مختلف اعلیٰ پائے کے ہسپتالوں اور صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے تعاون سے مکمل کیاگیا ہے‘ جس میں مختلف خامیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ آڈٹ رپورٹ میں ان خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھی صوبائی حکومت کو تجاویز دی جا رہی ہیں تاکہ آئندہ اوقات میں ان ایم ٹی آئیز کی کارکردگی کو مزید بہتر کیا جا سکے ۔