269

خیبر پختونخوا میں نئے سیاحتی مقامات آباد کرنیکا فیصلہ

پشاور۔محکمہ سیاحت ، ثقافت ، کھیل، آثارقدیمہ ، میوزیم و امور نوجوانان کے سیکرٹری محمد طارق نے کہاہے کہ صوبہ میں سیاحتی سرگرمیوں کے انعقاد سے صوبہ میں کثیر تعداد میں سیاحوں نے رخ کیا ہے تاہم سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر صوبہ میں نئے سیاحتی مقامات آباد کررہے ہیں اور ساتھ ہی ان مقامات تک سیاحوں کی پہنچ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ سیاح باآسانی ان مقامات کا رخ کرسکیں۔

محکمہ سیاحت نے صوبہ میں سیاحتی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ مذہبی سیاحت، ثقافتی سیاحت اور ایڈونچر سیاحت کے فروغ کیلئے بھی ایونٹس کا انعقاد کیا تاکہ صوبہ کے نوجوانوں اور فیمیلز سمیت ملک بھر سے سیاح ان ایونٹس سے مستفید ہوسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹورازم کارپوریشن پشاور کے کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری سیاحت وکھیل بابرخان، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوامشتاق احمد خان، جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید، ایونٹ انچارج حسینہ شوکت اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے کہاکہ ایڈونچر سیاحت کے فروغ کیلئے مصری بانڈہ ، اکوڑہ خٹک ، شبقدر، کوہاٹ، صوابی ،خانپوراور دیگر مقامات پر کشتی رانی، پیراگلائیڈنگ، زِپ لائننگ، جیپ ریلی اور دیگر ایونٹس منعقد کئے گئے تاہم اب مزیدنئے ایڈونچر ایونٹس ان مقامات پر منعقد کئے جائینگے ۔