272

اسدقیصر کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

پشاور۔سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب اور نادار مریضوں کو علاج معالجہ کے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سکن وارڈ میں مریضوں کی بہتر نگہداشت کیلئے وارڈ انچارج اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات دیں ۔

سپیکر نے ان خیالات کا اظہار اپنے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران کیا ۔سپیکر نے ہسپتال کے سکن وارڈ کے دورے کے دوران گذشتہ دنوں ہسپتال میں داخل کئے گئے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے شدید مرض میں مبتلانورمحمد کی عیادت کی ۔سپیکر کی جانب سے علاج معالجہ کے استفسار پر مذکورہ مریض نے مکمل اطمینان اظہار کیا ۔بعدازاں سپیکر نے فرداًفرداًدیگر مریضوں کی بھی عیادت کی اور ہسپتال کی جانب کی دی گئی سہولیات سے متعلق استفسار کیا ۔

سپیکرنے ہسپتال انتظامیہ اور ڈرماٹالوجی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر محمود کی کاؤشوں کی بے حد تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا ۔سپیکر نے اس موقع پرمذکورہ مریض کو نقد رقم بھی عطیہ کی ۔