اسلام آباد۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج بروز جمعرات کو ترکی روانہ ہورہے ہیں ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ ممالک کے اجلاس میں رکن ممالک کی اس تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کریں گے وزیر اعظم کی ڈی ایٹ ممالک کے اجلاس کے موقع پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج ترکی کے دارلحکومت استنبول روانہ ہو رہے ہیں پاکستان اس وقت ڈی ایٹ ممالک کا صدر ہے پاکستان کو یہ صدارت نومبر 2012ء کو اسلام آباد میں ہونیوالے رکن ممالک کے اجلاس میں دی گئی تھی پاکستان میں دو سال اور اسکے بعد رکن ممالک کی سربراہی نومبر 2012 میں ہونیوالے اجلاس میں دو تاریخی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے جن میں ڈی ایٹ چارٹر اور گلوبل وژن شامل تھے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ ممالک کے اجلاس میں رکن ممالک کی اس تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کریں گے جبکہ دورہ ترکی کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ڈی ایٹ ممالک کے اجلاس کے موقع پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔
337