211

امریکہ جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے میں ناکام ہوگیا‘ایرانی صدر حسن روحانی

تہران ۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا تہران اور بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔اتوار کے روز ایرانی ٹیلی وژن پر اپنے براہ راست خطاب میں روحانی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اور ٹرمپ بارہا کوششوں کے باوجود جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے میں ناکام رہے۔ 

یہ معاہدہ ایران کے لیے ایک طویل المیعاد کامیابی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز جوہری معاہدے کی آخری مرتبہ توثیق کی۔ تاہم انہوں نے اپنے یورپی حلیفوں اور کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ اس معاہدے کی "حیران کن خامیوں" کی درستی کے لیے کام کریں، بصورت دیگر امریکا اس معاہدے سے دست بردار ہو جائے گا۔

ٹرمپ کی جانب سے دی گئی مہلت 2015 میں دستخط کیے گئے اس بین الاقوامی معاہدے کے مرکزی حامی اور اس کے فریقوں پر دبا میں اضافہ کرے گی کہ وہ ٹرمپ کو کسی طرح راضی کریں جو اس معاہدے کو امریکی تاریخ کا "بدترین" سمجھوتا قرار دے چکے ہیں۔